منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

 ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد کے لئے نئی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی،تفصیلات جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2019

کراچی (آن لائن)راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن (رِٹبا)کے صدر سید توقیر بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد کے لئے نئی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہے جس کی مدد سے لوگ پریشانی کے بغیراز خود گوشوارے داخل کروا سکیں گے۔اس  ایپلیکیشن کو  چند دن میں لانچ کر دیا جائے گا۔ اس ایپ سے ایف بی آر کی کارکردگی اور محاصل میں اضافہ متوقع ہے۔سید توقیر بخاری نے بتایا کہ  مختلف شعبوں کے لئے مختلف اور عام فہم ریٹرن فارم متعارف کروائے جا رہے ہیں جس سے تعلیمی اداروں،

ہسپتالوں اور جیولرز وغیر ہ کے لئے ٹیکس کی ادائیگی آسان ہو جائے گی۔سال رواں میں گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں چالیس لاکھ افراد  کے اضافہ کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال اس میں پچیس لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے جو ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔انھوں نے کہا کہ ایف بی آر نے جو نئے گوشوارہ فارم روشناس کروائے ہیں ان میں کچھ غلطیاں ہیں جنھیں جلد از جلد درست کیا جائے جبکہ تنخواہ دار ملازمین کے لئے بنائے جانے والے ایپ میں جائیداد سے ہونے والی آمدنی کا لنک بھی رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…