ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ، مریم نواز کی شدید مذمت سابق وزیراعظم کی گرفتاری کو کیا قرار دیدیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر انہیں لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کر لیا گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ن لیگ کی

نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیراعظم گرفتار ہو گیا۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ جو عوام کے ووٹ سے آئے گا تو کیا یہی لاقانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…