ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اعتزاز احسن کو سزا سنا دی

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان اعتزاز احسن کو سپریم کورٹ نے کیس میں طویل مہلت کے اصرار پر دس ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اعتزاز احسن پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ ہم اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں یہی بات وہ ہمارے سامنے آ کر کہیں،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فارمولا دودھ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔ عدالت کے بلانے پر میجی فارمولا دودھ کمپنی کے مالک پیش ہوئے اور عدالت میں کہا کہ آئندہ میجی فارمولا ملک کے ڈبوں سے دودھ کا لفظ حذف کر دیا جائے گا۔کمپنیوں کے وکیل اعتزاز احسن کے جونیئر وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ اعتزاز احسن مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے عدالت ان کو مہلت دے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمیں اعتزازاحسن کے نام سے نہ ڈرائیں وہ ہمارے لیے محترم ہیں، اعتزازاحسن پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ ہم اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں یہی بات وہ ہمارے سامنے بھی آ کر کہیں۔ عدالت نے طویل مہلت کے اصرار پر اعتزازاحسن پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے نیسلے ملک کے وکیل کو دلائل کے لیے عدالت میں بلا لیا ہے اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فارمولا دودھ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔ عدالت کے بلانے پر میجی فارمولا دودھ کمپنی کے مالک پیش ہوئے اور عدالت میں کہا کہ آئندہ میجی فارمولا ملک کے ڈبوں سے دودھ کا لفظ حذف کر دیا جائے گا۔کمپنیوں کے وکیل اعتزاز احسن کے جونیئر وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ اعتزاز احسن مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے عدالت ان کو مہلت دے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…