ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

جمائمہ خان سے پیسوں کا لین دین عمران خان کیلئے مصیبت بن گیا،راشد خان سے بڑی غلطی ہوگئی

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے جمائمہ کے لندن سے رقم بھجوانے کے معاملے پر عمران خان کے دوست راشد علی خان کے بینک اکانٹس کے ریکارڈ میں مبینہ تضاد، راشد علی خان کے پہلے لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 6 لاکھ 60 ہزار 693 ڈالر بھجوائے اور نئے بینک لیٹر میں 6 لاکھ 5ہزار ڈالر کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان کے مطابق ادھار کی رقم 7 مئی 2003 میں جمائما کو واپس کردی

لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 7 مئی 2003 کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر بھجوائے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دوست راشد علی خان کی جانب سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے جمائمہ کے لندن سے رقم بھجوانے کے معاملے پرعدالت میں دو الگ الگ بینک لیٹرز جمع کرائے گئے۔ راشد علی خان نے پہلا بینک لیٹر نومبر 2016 جبکہ دوسرا گزشتہ روز جمع کرایا گیا ۔راشد خان کے دونوں بینک لیٹرز میں جمائمہ کی جانب سے بھیجی گئی رقم میں واضح فرق ہے ۔پہلے بینک لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 10 ٹرانزکشنز کے ذریعے راشد خان کو رقم بھجوائی،گزشتہ روز جمع کرائے لیٹر میں جمائمہ کی طرف سے صرف 5 ٹرانزکشنز ظاہر کی گئی ہیں جبکہ راشد علی خان کے پہلے لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 6 لاکھ 60 ہزار 693 ڈالر بھجوائے اور راشد علی خان کی جانب سے دیئے گئے۔ نئے بینک لیٹر میں 6 لاکھ 5ہزار ڈالر کا ذکر کیا گیا ہے ۔عمران خان کے مطابق انھوں نے ادھار کی رقم 7 مئی 2003 میں جمائما کو واپس کردی اور گزشتہ روز کے لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 7 مئی 2003 کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر بھجوائے۔بیان کے مطابق لندن فلیٹس کے علاوہ نیازی سروسز کمپنی کا کبھی کوئی اثاثہ نہیں رہا۔ لندن فلیٹس کے بعد نیازی سروسز کو زندہ رکھنا بے فائدہ تھا۔ تحریک انصاف کے اکائونٹس بالکل درست اور شفاف ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…