منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

راولپنڈی سے بھارتی شہری گرفتار، بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی بھی برآمد

datetime 11  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے آر اے بازار میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے  بھارتی شہریت کے حامل شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کے قبضےسے بھارتی ویزہ فارم ، غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

تفصیالات کے مطابق  ریحان الرحمن ولد خلیل الرحمن نامی بھارتی شہری چند سال قبل تبلیغی جماعت سے وابستگی کی آڑ میں پاکستان میں داخل ہوا اور کئی سال سے یہاں رہ رہا تھا  جس کے پاسپورٹ اور ویزہ کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی شہری جس کا پاسپورٹ نمبر 0401658 ہے کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے ملزم کے قبضہ سے بھارتی ویزہ فارم ، جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ اور اس کی رنگین کاپی ، بھارتی ویزہ فارم ، سعودی اور برطانوی کرنسی اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے تھانہ آر اے بازار میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔جہاں 14 فارن ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…