منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مانسہرہ: لاپتہ آئرش کوہ پیما کی لاش جنگلات سے برآمد، ساتھی باحفاظت واپس پہنچ گیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مانسہرہ کی وادیٔ سرن میں چند روز سے لاپتہ آئرش کوہ پیما الیگزینڈر کی لاش پراچہ کٹھہ کے جنگلات سے مل گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوہ پیما کی موت کس وجہ سے ہوئی، اس بارے میں فی الحال حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آئرش کوہ پیما الیگزینڈر اور برطانوی کوہ پیما ایلن ڈیوڈ کوپر 28 اگست کو گلگت بلتستان سے منڈا کچہ پہنچے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں نے اسی روز تقریباً 13 ہزار 500 فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ کی چوٹی سر کرنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی کوہ پیما ایلن ڈیوڈ کوپر تین روز قبل بحفاظت منڈا کچہ واپس پہنچ گئے تھے، تاہم الیگزینڈر واپس نہ آسکے اور ان کی تلاش جاری تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کوہ پیما دوست تھے اور انہوں نے مختلف راستوں سے نیچے اتر کر واپس پہنچنے کا آپس میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…