بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

برطانیہ کا پاکستان سمیت11 ممالک کے پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

datetime 30  اگست‬‮  2024 |

لندن(این این آئی)برطانیہ کی نومنتخب لیبر پارٹی کی حکومت نے ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن پناہ گزینوں کو واپس ان کے آبائی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے 3 سالہ ڈی پورٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں رواں سال کے آخر تک 11 ممالک کے 14 ہزار سے زائد تارکین وطن پناہ گزینوں کو ڈی پورٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

اس حوالے سے برطانوی وزارت داخلہ نے تارک وطن پناہ گزینوں کو ان کے آبائی ملک بھیجنے کے لیے ایک اشتہار بھی دیا جس میں اگلے 3 برسوں میں تارکین وطن کو بھیجنے کے لیے ٹینڈرز طلب کیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کی مد میں تخمینہ ایک کروڑ 50 لاکھ پائونڈز لگایا گیا ہے جب کہ کھانا فراہم کرنے کے علاوہ، ان کے خاندان اور نوکری کی تلاش میں مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔جن ممالک کے تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے گا ان میں البانیہ، بنگلا دیش، ایتھوپیا، گھانا، بھارت، عراق، جمیکا، نائیجیریا، پاکستان، ویت نام اور زمبابوے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…