اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا،عمران خان

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑنے کا کہا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے جیل مین ملاقات ہوئی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔

انہوں نے رئوف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر رئوف حسن پرحملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا، پی ٹی آئی کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تو پھر پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار ہو، اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے، اس کی مکمل، ہر زاویے سے تحقیقات ہونی چاہیے کہ ان پر حملہ کیوں کیا گیا، ان پر حملے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے، انہوں نے سپریم کورٹ سے روف حسن پر حملے کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حملے کا نوٹس لے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…