جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی جیل سے رہا،ظہورالٰہی پیلس پہنچ گئے

datetime 21  مئی‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کولاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں کا موقف تھا کہ پرویز الٰہی کا ان بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2سال کی تاخیر سے درج کیا۔ انہوں نے کسی امیدوار سے بھرتی کیلیے رقم وصول نہیں کی۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔ اینٹی کرپشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پرویزالٰہی کو 25اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…