منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

دبئی میں پاکستانیوں کی 11 ارب ڈالر کی جائیدادوں کا انکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے اعداد وشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے خاندان، بینکرز اور بیوروکریٹس بھی دبئی کے مہنگے اور اعلیٰ درجے کے علاقوں میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ہزاروں پاکستانی جو جائیدادوں کے مالک ہیں ان میں ایک درجن کے قریب ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ائیر فورس کے 2ریٹائرڈ ائیر وائس مارشل، ایک حاضر سروس انسپکٹر جنرل پولیس، ایک ریٹائرڈ صدر نیشنل بینک آف پاکستان، ایک سابق چیئرمین او جی ڈی سی ایل اور ایک حاضر سروس چیئرمین پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی بھی اس میں شامل ہیں۔

ریٹائرڈ فوجی جنرلز میں سب سے نمایاں نام سابق صدر جنرل پرویز مشرف(مرحوم)کا ہے، سابق فوجی آمر اور ان کی اہلیہ کا نام لیک ڈیٹا میں تین پراپرٹیز کی ملکیت کے حوالے سے ظاہر ہوا ہے جو کہ دبئی مرینا، برج خلیفہ اور الثانیہ ففتھ کے علاقوں میں ہیں۔لیک ڈیٹا جو کہ 2020سے 2022کے دورانیہ کا ہے، اس میں سابق صدر کے ملٹری سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل (ر)شفاعت اللہ شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ ان کا نام پینڈورا پیپرز میں بھی آیا تھا، جنرل شفاعت کا بیٹا اس جائیداد میں شریک مالک ہے۔جنرل شفاعت نے آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے رابطے پر اس پراپرٹی کے حوالے سے ملکیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تمام بیرون ملک جائیدادیں پاکستان میں ٹیکس حکام کے پاس ڈیکلیئرڈ ہیں۔جنرل مشرف کے عہد کے سابق ڈی جی سی سابق میجر جنرل احتشام ضمیر، ان کے بیٹے اور دیگر بچے الورسان فرسٹ، مرینا آرکیڈ مرسا ایریا میں بطور جائیداد کے مالکان فہرست میں شامل ہیں۔

اسی طرح این ایل سی اسکینڈل کے لیفٹننٹ جنرل (ر)افضال مظفر کے بیٹے اور سابق ڈی جی کانٹر اینٹلی جنس میجر جنرل احتشام ضمیر اور ان کے بچوں کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کا نام الدفراح فرسٹ الثانیہ تھرڈ میں جائیداد مالک کے طور پر فہرست میں شامل ہے، انہوں نے جائیداد مالک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ 2002میں اس وقت خریدی جب وہ اقوام متحدہ میں کام کر رہے تھے اور ان کی تنخواہ10ہزار ڈالر تھی۔ ان کے مطابق انہوں نے یو این بینک سے یہ رقم قانونی طریقے سے دبئی ٹرانسفر کی اور اس جائیداد کو اپنے اثاثے کے طور پر ڈیکلیئر کیا۔نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق صدر عارف عثمانی کا نام بھی فہرست میں ایک پینٹ ہائوس کے مالک کے طور پر شامل ہے۔ایک اور لیفٹننٹ جنرل (ر)محمد اکرم الیٹ ریذیڈینسس 4میں جائیداد کے مالک ہیں، لیفٹننٹ جنرل (ر)عالم جان محسود اور ان کی اہلیہ الھماری پام جمیرہ ایریا میں پانچ کمروں کے اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔

لیک ڈیٹا میں میجر جنرل(ر)غضنفر علی خان ایس15بلڈنگ الورسان فرسٹ میں ایک پراپرٹی کے مالک ہیں۔ میجر جنرل(ر)راجہ محمد عارف نذیر بھی گالف پرومینیڈ 2-Aالحیبیاہ تھرڈ ایریا میں ایک پراپرٹی کے مالک ہیں۔دریں اثناء ائیر وائس مارشل (ر) سلیم طارق اور ائیر وائس مارشل (ر)خالد مسعود راجپوت کے نام بھی مالکان پراپرٹی میں شامل ہیں۔فہرست میں میجر جنرل (ر)محمد فاروق، میجر جنرل (ر)انیس باجوہ کی اہلیہ اور میجر جنرل(ر)نجم الحسن شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ سابق چیئرمین او جی سی ڈی ایل زاہد مظفر اور چیئرمین پی سی ایس ٹی سید انوار الحسن گیلانی کا نام بھی فہرست میں جائیداد مالکان کے طور پر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…