ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

پولیس افسر کی تھانے میں لڑکی سے زیادتی ‘پورا تھانہ معطل، ایس ایچ او سمیت 2 سب انسپکٹروں اور 8 اے ایس آئی صاحبان سمیت 78 اہلکار معطل

datetime 4  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ غازی آبادکے پولیس اسٹیشن میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ،

لڑکی کو پولیس اسٹیشن کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او سمیت تھانے کے تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی عمران لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر تھانہ غازی آباد لایا ،گیٹ پر تعینات اہلکار نے اے ایس آئی سے خاتون بارے دریافت کیا جس اے ایس آئی عمران نے جواب دیا کہ ملزمہ ہے تفتیش کے لیے لایا ہوں ۔ اے ایس آئی عمران نے لڑکی کو انوسٹی گیشن روم میں لے کر جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،زیادتی کے بعد لڑکی کو خود واپس چھوڑ کر آیا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ ورثا ء لڑکی کے اغوا ء کی درخواست دینے تھانہ گئے اسی دوران ورثا ء کو گھر سے فون آیا کہ لڑکی واپس آگئی ہے ۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی کی گرفتاری کے بعد انچارج انوسٹی گیشن معطل ہوا ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مبینہ زیادتی کے کیس میں ایس ایچ او سمیت تھانے کے سارے عملے کو معطل کردیا،ایس ایچ او سمیت تھانے کے 78اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔لاہور ڈی آئی جی نے تھانے میں فرنٹ ڈیسک کے اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 78 اہلکاروں کی معطلی کی رپث درج کرادی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…