ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا عدالتی امور میں مداخلت کا بڑا انکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اپنے خلاف منفی سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط میں انکشاف کیا ہے کہ آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے دوران سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلی حکام کی جانب سے پیچھے ہٹ جانے کے پیغامات موصول ہوئے۔

جسٹس بابر ستار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آڈیو لیکس کیس میں عدالت کے سامنے سوال تھا کہ کیا شہریوں کی نگرانی کی اجازت دینے والا کوئی قانونی نظام موجود ہے؟ اس سوال کے جواب کے لیے عدالت نے وفاقی حکومت کی متعلقہ وزارتوں، پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) جیسے قانونی ریگولیٹرز کے علاوہ آئی ایس آئی، انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت انٹیلی جنس اور تحقیقاتی اداروں کے سربراہان کو نوٹس جاری کیے۔

انہوں نے خط میں بتایا کہ مجھے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پیغامات بھیجے گئے جس میں مجھ سے کہا گیا کہ میں شہریوں کی نگرانی کے نظام و طریقہ کار کی جانچ سے پیچھے ہٹ جاؤں، میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز ہتھکنڈوں پر کوئی توجہ نہیں دی، یہ بھی نہیں سوچا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کی نظام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کا ایک خوفناک حربہ دکھائی دیتی ہے۔واضح رہے کہ 6 مئی کو جسٹس بابر ستار نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں انہیں نشانہ بنانے والی سوشل میڈیا مہم کے بارے میں بتایا تھا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…