بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

datetime 14  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی اس دور ان اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خاموش رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کے تقریر کے دوران کوئی نہیں بولا تھا جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کی ابتدا جنرل ایوب سے ہونی چاہیے، جنرل ایوب کی لاشی کو قبر سے نکال کر لٹکایا جائے،آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جس نے اس ملک کاآئین توڑا ان کے خلاف میں آرٹیکل 6 کی حمایت کرتاہوں۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں میرے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کیا تھا جن جن لوگوں نے آئین توڑا، ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ حلف کی بات کی گئی، سب سے پہلے حلف کی خلاف ورزی ایوب خان نے کی، آرٹیکل 6 کی ابتدا جنرل ایوب سے ہونی چاہیے، جنرل ایوب کی لاشی کو قبر سے نکال کر لٹکایا جائے،1958 سے لیکر 2022 تک جب جب آین توڑا گیا آرٹیکل 6 لگنا چاہیے انہوںنے کہاکہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جس نے اس ملک کاآئین توڑا ان کے خلاف میں آرٹیکل 6 کی حمایت کرتاہوں، پاکستان کے قدم آج بھی اکھڑے ہیں صرف اس وجہ سے ایوب خان نے حکومت کا تختہ الٹاتھا، ابھی تو صرف اتنا سا ہوا ہے، ابھی تو پوری رات باقی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر آئین توڑا گیا تھا پھر عدالت نے اسمبلی بحال کی تھی۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد ارکان نے شور شرابہ کیا، اسپیکر کی اراکین کو خاموش رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کے تقریر کے دوران کوئی نہیں بولا، جیسے لیڈر آف دی اوزیشن کو سنا گیا ایسے ہی خواجہ آصف کو بھی سنا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے پر معافی مانگی ہے، شروع وہاں سے ہونا چاہیے جس رات عدم اعتماد روکنے کے لیے اسمبلی ختم کی گئی، امریکی بیانیے کی جگہ اب ان کے پاس لندن پلان ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بحت ہو نہیں پا رہی ہے کیوں نہ 2 دن کی چھٹی لے لیں ؟ عامرڈوگراپوزیشن لیڈر کی تقریر میں کوئی نہیں بولاتھا، میں نے ایوان کی کارروائی سے جو حذف کرنا تھا، کر دیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں کسی کو سپریم کورٹ اور افواج پاکستان کی تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

خواجہ آصف کے جنرل ریٹائرڈ ایوب خان سے متعلق ریمارکس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عامر ڈوگر صاحب بزنس ایڈوائزری میں طے ہوا تھا کہ اجلاس اچھی طرح چلائیں گے، اگر احتجاج جاری رہا تو اجلاس دو دن کے لئے ملتوی کردوں گا۔ایاز صادق نے کہا کہ پھر ایک دن اجلاس کی کارروائی چلا کر صدارتی خطاب پر بحث ختم کردوں گا، میں پوائنٹ آف آرڈر مائیک نہیں دوں گا، ابھی مائیک خواجہ آصف کے پاس ہے، ہائوس اسی طرح چلے گا اور میں ہاس چلا کر دکھاں گا، پہلے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دیا اب خواجہ آصف کو بولنے دیں، ارکان باری باری بات کریں، ڈسپلن برقرار رکھا جائے، واضح کردوں کہ اپوزیشن کی زبردستی میں نہیں آئوں گا۔اسپیکر نے کہا کہ میں سپریم کورٹ اور افواج پاکستان سمیت اداروں کو برا بھلا نہیں کہنے دوں گا، جو نامناسب الفاظ تھے، اسے کارروائی سے حذف کردیا ہے ۔بعد ازاں اسمبلی کااجلاس (آج)منگل کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…