ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو مبینہ طور پر میزائل کے پرزے فراہم کرنے والی کمپنیوں پر عائد حالیہ پابندیوں کے باوجود امریکا اور پاکستان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان کو مبینہ طور پر میزائل کے پرزے فراہم کرنے والی کمپنیوں پر عائد حالیہ پابندیوں سے پیدا ہونے والے ممکنہ تنا کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں ہمارے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ بالخصوص سیکیورٹی اور تجاربی شعبے پر امریکا تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی وزیر خزانہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تھے اور انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا رشتہ مضبوط ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جوبائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون پر 4 کمپنیوں پرپابندی عائد کردی تھی بعدازاں پاکستان نے اسے مسترد کردیا تھا تاہم ویدانت پٹیل نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ یہ پابندیاں اس لیے لگائی گئی ہیں کیونکہ یہ ادارے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع تھے۔

انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو امریکا نے تین چینی اداروں پر پاکستان کے میزائل پروگرام میں پرزے فراہم کرنے کے الزام میں نامزد کیا تھا۔انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ہم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے نیٹ ورکس اور ہتھیاروں کی خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…