پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

ججز کا خط، وزیرِاعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

datetime 28  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سپریم کورٹ کے سینئر جج منصور علی شاہ بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے حوالے سے پیدا شدہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے بعد وزیرِ اعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہو رہی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…