ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دیں، بیرسٹر سیف

datetime 19  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ اور فارم 47 کی بنیاد پر وزیر اعلی بننے والی مریم نواز عمران خان کے خوف میں بری طرح مبتلا ہے کہ اس نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں قیدی نہ صرف اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقاتوں سے محروم ہوگئے ہیں بلکہ جیلوں میں قیدیوں کے لئے بھیجی جانی والی خوارک بھی ضائع ہو رہی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواحکومت مطالبہ کرتی ہے کہ اگر عمران خان کو سیکیورٹی خطرات یا خدشات ہیں اور پنجاب کی حکومت ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بناسکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیں ہم عمران خان کو خیبر پختونخوا میں رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی نااہلی نالائقی اور عمران خان کے خوف کی وجہ سے بہانے بنانے،لوگوں کو تکلیف اور اذیت میں مبتلا کرنے کی بجائے عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیں۔بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ دن رات فوٹو شوٹ کرواتی رہتی ہیں، جو اصل کام ہے اس پر توجہ نہیں دے رہیں، جیلوں کی سیکیورٹی کا بہانہ ہے اور دہشتگردی کا واویلا ہے لیکن دہشتگردی کا کوئی واقعہ پنجاب میں ابھی تک ہوا ہی نہیں ہے۔ مریم نواز صرف شور شرابہ کرکے عمران خان کی وجہ سے لوگوں کو ان سے ملنے سے روکنے کے لیے بہانے تراش رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی فلور پرفضول شوشہ چھوڑتے ہیں اور اپنی حکومت کی نا اہلی اور نالائقی چھپانے کے لئے ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…