خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی

12  مارچ‬‮  2024

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔کے پی کے میں مالی بحران کی وجہ سے ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج 19 اکتوبر 2023ء سے بند تھا، تاہم اب صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔محکمہ صحت نے ‘صحت سہولت پروگرام’ کے پینل پر موجود اسپتالوں کی باضابطہ فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق مریضوں کو صوبے کے 118 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

بحالی کے بعد اسپتالوں میں صحت کارڈ کے حوالے سے تمام کاؤنٹرز کھول دیے گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر 30 لاکھ سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔دریں اثنا خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں و ملحقہ اداروں میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تعیناتیوں، ترقی و خریداری اور ملازمت سے برخاستگی و نئے ٹینڈرز جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…