آصف زرداری 255ووٹ لیکر دوسری بار صدر منتخب،محمود اچکزئی کو 119ووٹ ملے

9  مارچ‬‮  2024

اسلام آباد(این این آئی)حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے،آصف علی زرداری نے 255ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابل محمود اچکزئی کو 119ووٹ ملے ،نومنتخب صدر آصف زرداری  اتوارکواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں 381ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے آصف علی زرداری نے 255ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابل محمود اچکزئی کو 119ووٹ ملے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔آصف زرداری کوپنجاب اسمبلی سے246، سندھ اسمبلی سے151، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 17اور بلوچستان اسمبلی سے 48ووٹ ملے۔سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی نے پنجاب اسمبلی سے 100،سندھ اسمبلی سے 9، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 91ووٹ حاصل کیے،بلوچستان اسمبلی سے انہیں کوئی ووٹ نہیں ملا، نومنتخب صدر آصف زرداری اتوارکواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

قبل ازیں، صدر مملکت کے انتخابات کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر نے ہال کے دروازے بند کرنے کا حکم دے دیا۔صبح 10بجے شروع ہونے والی ووٹنگ کے دوران وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، حکمران اتحاد کی جانب سے صدر مملکت کے عہدے کے نامزد آصف علی زرداری، سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کو ملک کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے، امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے محنت کریں گی جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ آپ کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ قوی امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں ملک میں جمہوریت مزید پروان چڑھے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پردلی مبارکباد دی اور کہا کہ صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان کوایک بار پھر اس کاحقیقی محسن مل گیا ہے، صدر زرداری کی دوررس نگاہ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین صلاح کار ہیں اور وہ تمام ریاستی اکائیوں کو یکجا کر کے ملک کو خوش حالی کی جانب گامزن کریں گے، صدرزرداری کی واضح برتری جمہوریت کی جیت ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…