ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ

datetime 7  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت تمام شہریوں کے لیے مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے زیرصدارت اجلاس میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت صوبے کی 100 فیصد آبادی کے لیے مفت علاج بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اعلی حکام کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کردیے گئے۔دوران اجلاس وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…