بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھالیا

datetime 2  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے گورنر کے پی غلام علی نے حلف لیا۔ہفتہ کو حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں کے پی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بابراعوان، اعظم سواتی اور دیگر بھی موجود تھے۔

حلف کی تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی گورنر ہاؤس پہنچی، اس دوران بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی، مہمانوں کی کرسیوں پر کارکنوں نے قبضہ کرلیا، ارکان اسمبلی کی سیٹوں پر بھی کارکنان بیٹھ گئے۔ مہمانوں کی کرسیاں خالی کرنے کے لیے اسٹیج سے بار بار اپیل ہوئی تاہم کارکنان نے سنی ان سنی کردی جس پر نومنتخب ارکان نے کھڑے ہوکر تقریب میں شرکت کی، ایم پی اے کو بھی جگہ نہیں ملی۔واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کی جانب سے ایک روز قبل صوبائی نگران کابینہ تحلیل ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…