اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر اور نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب آزاد حیثیت میں اسمبلی کا حصہ بنیں گے، پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انٹرا پارٹی میں حصہ لینے کے لیے دونوں رہنمائوں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کی، مزید بتایا کہ بانی چیئرمین کے پینل سے بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔