جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریاست یقینی بنائے کہ کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے،سپریم کورٹ

datetime 21  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا خارج کر تے ہوئے اپنے حکمنامے میں کہاہے کہ ریاست یقینی بنائے کہ کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے۔ بدھ کو جاری حکم نامے میں عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ درخواست گزار علی خان کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں ہوا اور اہلِ خانہ کے ذریعے بھی موصول کرایا گیا، درخواست گزار نے بذریعہ ای میل عدالت سے درخواست واپسی پر معذرت کی، درخواست گزار نے اچانک بیرونِ ملک روانگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ جس کا کورٹ مارشل 2012 میں ہو چکا اس کے نام کے ساتھ بریگیڈیئر لکھنے کی ضرورت نہیں، درخواست گزار علی خان کا 2012 میں غداری پر کورٹ مارشل ہوا بلکہ 5 سال سزا بھی ہوئی، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کورٹ مارشل ہونے کا ذکر نہیں کیا، ریاست یقینی بنائے کہ کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست کے مندرجات کی میڈیا اور اخبارات میں خوب تشہیر ہوئی، درخواست گزار نے مقصد پورا ہونے کے بعد فوری فلائٹ پکڑی اور ملک سے باہر چلا گیا، درخواست گزار کا کنڈکٹ ناصرف پاکستان کے خلاف بلکہ اداروں کی تضحیک بھی ہے، جس کی ذمے داری میڈیا پر بھی ہے جو بغیر تصدیق خبر چلاتا ہے، میڈیا جتنی تشہیر غلط خبر کی کرتا ہے اتنا ہی اس کی تردید کی بھی ہونی چاہیے۔عدالتِ عظمیٰ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اس طرح کی درخواستوں سے ناصرف عدالت کی ساکھ بلکہ عوام کا وقت اور پیسہ بھی برباد ہوتا ہے، درخواست گزار کی درخواست واپسی کی استدعا 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ منظور کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…