اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو لاہور کے علاقہ جیل روڈ پر پارٹی آفس کے باہر کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کے خلاف الیکشن لڑا، جس میں الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کو کامیاب قرار دیا جس کے خلاف سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے رجو ع کیا جس کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عون چوہدری کے حلقے کے نتیجے کو روک دیا گیا اور الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی واپس لیا ۔