پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام 113 نشستوں میں سے 91 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، دو حلقوں پی کے 22 پر آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل اور پی کے 91 پر امیدوار کے انتقال کے سبب انتخابات ملتوی کر دئیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 91 نشستیں حاصل کرلیں۔جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) نے 7 اور مسلم لیگ (ن) نے 5 نشستیں حاصل کیں۔پیپلزپارٹی نے 4، جماعت اسلامی نے 3، پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹرین) نے 2 اور عوام نیشنل پارٹی ایک نشست حاصل کرسکی۔