جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

datetime 10  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے،ہمیں قومی اسمبلی کی 170 نشستوں میں برتری حاصل ہے،ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی کی حکومت نہ بنوائی جائے،کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہمیں غلامی قبول نہیں ،12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے،الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔

ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آٹھ فروری جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، ہم آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر 8 فروری کی تاریخ الیکشن کیلئے طے ہوئی، الیکشن پرامن ہوئے، لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے یہی پیغام دیا ہے کہ ہمیں غلامی ناقابل قبول ہے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو گزشتہ 2 سال سے مشکلات کاسامنا ہے، پوری کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے، 12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنی انتخابی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں پہلے بھی ناکام تھا، الیکشن کمیشن نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی کرائی تھی، الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کو بر وقت تیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو ہار میں تبدیل کیا گیا، ہمیں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں 170 سیٹیں حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم پنجاب میں بھی اکثریت میں جارہے ہیں، میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام نے غلامی کو نامنظور کیا ہے۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت ہے وہ بھی وزیر اعظم کی طرح تقریر کر رہے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی کی حکومت نہ بنوائی جائے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے رات 12 سے پہلے تمام نتائج کااعلان کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو مسلط کیاگیا تو جمہوریت اور معیشت برداشت نہیں کرسکے گی۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جان بوجھ کر نتائج کو روک کر اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے۔انہوں نے تنبیہ دی کہ اگر باقی نتائج جاری نہ ہوئے تو کل ان حلقوں کے ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل درخواست دی تھی۔انہوںنے کہا کہ فیصلہ کریں گے کہ آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شامل کرنا ہے یا نہیں۔انہوں نے باور کروایا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہم آگے بڑھنا چاہتیہیں، ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے دشمنی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کی سیٹیں ہماری اور ہماری سیٹیں ان کی ہیں، پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے اور مخصوص نشستیں حاصل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…