ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہائی وولٹیج ٹاکرا،نواز شریف نے این اے 130سے یاسمین راشد کو شکست دیدی

datetime 9  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حلقہ این اے 130سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دیدی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ،سینئر نائب صدر مریم نواز اور نائب صدر حمزہ شہباز نے بھی قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130سے ایک لاکھ 71ہزار 24ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15ہزار 43ووٹ ملے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123سے 63ہزار 953ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48ہزار 486ووٹ ہی لے سکے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158سے 38ہزار 642ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23ہزار 874ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

علاوہ ازیں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159لاہور سے کامیاب ہو گئی ہیں، لاہور کے پی پی 159میں مریم نواز نے 23ہزار 598ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر شرافت 21ہزار 491ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے بھی لاہور کے حلقہ این اے 118میں میدان مار لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطا بق حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5ہزار 960ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ 8سو 03ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…