ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کیا

datetime 8  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر معروف سیاسی شخصیات نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر معروف سیاسی ناموں نے جیل میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا تاہم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں کیونکہ ان کی سزا اور گرفتاری پوسٹل ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہوئی تھی۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اڈیالہ جیل میں 100 سے کچھ زیادہ قیدیوں نے ووٹ ڈالا جوکہ جیل میں موجود 7 ہزار قیدیوں کا صرف ایک فیصد ہے۔ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے صرف ان قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جن کا شناختی کارڈ کمپیوٹرائزڈ تھا جبکہ کم ٹرن آئوٹ کی وجہ قیدیوں کی بڑی تعداد کے پاس اصل شناختی کارڈ کی عدم موجودگی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر حکام نے بتایا کہ جیل میں مجرم، ڈکیت، چور، خوفناک جرائم میں ملوث سزا یافتہ مجرمان اور وہ ملزمان قید ہیں جن کے مقدمات عدالت میں چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مجرمان اپنے شناخت چھپانے کے لیے شناختی کارڈ ساتھ نہیں رکھتے جبکہ جن ملزمان پر مقدمات چل رہے ہوتے ہیں ان کے شناختی کارڈ تھانوں میں ہوتے ہیں۔حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ جنوری کے وسط میں موصول ہوئے تھے جنہیں قیدیوں کو مہیا کیا گیا۔ پوسٹل بیلٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جنوری تھی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہونے کی وجہ سے ان کی درخواست پر عمل در آمد نہ ہوسکا۔بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعطم کی اہلیہ کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے سے انکار کردیا گیا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…