ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئےدرخواستوں کب وصول کی جائیں گی ؟ الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 7  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ 10اور 11فروری کو کھلا رہے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواستیں صبح 8:30سے شام 4:30تک لی جائیں گی، درخواستوں پر سماعت 10اور11فروری کو بھی ہوں گی۔ترجمان نے کہا کہ پٹیشن جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، امیدوار ایس او پیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پٹیشنز کی 9کاپیاں، ایک اصل اور 8کاپیاں معہ مکمل تفصیل جمع کرانی ہوں گی، درخواست دہندہ درخواست کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف میں مہیا کرے گا۔درخواست دہندہ جو بھی ان کے پاس ثبوت ہوں گے وہ یو ایس بی میں دیں گے، درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ درخواست دہندہ مدعا علیہان کے مکمل کوائف اور پتہ تحریر کریں گے، وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرنے پر وکالت نامہ منسلک کرنا ہو گا، صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر موصول درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوں گی۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…