لاہور(این این آئی)عام انتخابات 2024 کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 53 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں پولیس ،فوج اور دیگرمحکموں کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہیں۔ 31 ہزار مرد،22 ہزارسے زائد خواتین ملازمین پولیس کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پرمامور ہوں گی۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب بھرمیں الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی ، ریہرسل کا مقصد تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی حالات کوچیک کرنا ہے، پنجاب بھر کے تمام ڈی پی اوز کو فل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔