جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پلان سی 8 فروری کو پتہ چل جائے گا، بانی پی ٹی آئی

datetime 16  جنوری‬‮  2024 |

راولپنڈی(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بلا رہا نہ بلے باز، پلان سی 8 فروری کو سب کو پتہ چل جائیگا، ہم نے اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھا،الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکی نہیں دی۔ اڈیالہ جیل کے کمراہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ پر میرا اعتماد اب ختم ہوچکا ہے، ہماری ساری پارٹی کو ختم کردیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا ہیومن رائٹس کا کیس لگا ہے لیکن اس کو سنا نہیں جا رہا۔

سائفر کیس میں گواہوں پر جرح لائیو دکھائی جائے۔انہوںنے کہاکہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو ہی چوری کرلی گئیں۔ میرے قتل کی کوشش کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کہاں گئی؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن متنازع ہوچکے ہیں، دنیا کیسے ان انتخابات کو تسلیم کرے گی؟ عمران خان نے کہا کہ نیب، پولیس، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سب کو لندن پلان میں شامل کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا پلان سی تیار ہے بہت جلد آپ کے سامنے آئے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے ایوانِ صدر میں دو بار مذاکرات کیے، جنرل باجوہ نے کہا سائفر کی بات نہ کرو اچھے بچے بن جاؤ۔انہوںنے کہاکہ جنرل باجوہ نے میری کمر میں چاقو مارا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی، اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا جس طرح کے الیکشن ہو رہے ہیں اس سے استحکام نہیں آئے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کہہ کہہ کر تھک گئے 9 مئی کی آزادانہ انکوائری کی جائے، ہم نے فوج کے خلاف کبھی کچھ نہیں بولا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو قیدی 804 کی تصاویر لگانے سے بھی روکا جارہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے بڑا ساتھ دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اصول طے کیا ہے جس نے پریس کانفرنس کی اسے ٹکٹ نہیں دیں گے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا یا میری بیوی کا کسی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، الیکشن کمیشن ممبران کو نہ کوئی دھمکی دی نہ ان کو جانتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…