ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

9 مئی کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔عدالت کی جانب سے شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ضمانت خارج کی گئی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہرْ سے گرفتار کر لیا گیا۔سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراو کے مقدمہ میں نامزد تھے۔

بعد ازاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت خارج ہوئی ہے۔عبدالرازق خان نے بتایا کہ شیخ رشیدکو تھانے لے جایا گیا ہے،(آج) بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کرنا ہوگا،(آج) بدھ کوہی عدالت ان کے جوڈیشل یا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔عبدالرازق خان کے مطابق جج بہت اچھے ہیں تقریباً تمام ہی مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کیں، حساس ادارے والا کیس بھی ایسا ہی تھا، شیخ رشید حمزہ کیمپ مقدمے میں براہ راست کوئی ملوث نہیں، جج صاحب نے شیخ رشید کو ہنستے ہوئے کہا کہ کچھ دن جیل رہ آئیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک آصف اعجاز نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تھا، گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔فیصلے سے قبل شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدررازق کے ہمراہ انسداد دہشتگردی پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کورٹ مارشل میں بھی اور کلاشنکوف کیس میں بھی جیل گیا تھا، اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو الیکشن جیتیں گے۔گزشتہ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی، تفتیشی افسر نے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کی ویڈیو چلا کر عدالت کو دکھائی تھی۔واضح رہے کہ 9 دسمبر 2023 کو 9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی گئی تھی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیسز کی سماعت کی، کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش جاری ہے مزید موقع دیا جائے، جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔دریں اثنا عدالت نے شیخ رشید اور اْن کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں بھی 9 جنوری تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 8 مئی سے 16 تک یہاں نہیں تھا، کیس سے تعلق نہیں ہے، اللہ بہتر کرے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، عدالت نے میڈیا ٹاک سے منع کیا ہے، اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے، ان تمام کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ زندہ رہا تو الیکشن لڑوں گا، این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…