منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست فوری سننے کی استدعا مستردکر دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست بینچ کی عدم دستیابی پر فوری سننے کی استدعا مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی درخواست فوری سنی جائے۔قائم مقام چیف جسٹس سردارطارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ ڈویژن بینچ کا ہے، اس ہفتے 3 رکنی بینچ دستیاب ہی نہیں ہے۔ وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ پوری قوم اس کیس کی طرف دیکھ رہی ہے،30 دسمبر سے پہلے توشہ خانہ کیس میں ریلیف ملنے پر بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سزا معطل ہونے پر پورا فیصلہ معطل ہوجائے ایسی کوئی نظیر نہیں، آپ ایک ایسی چیزچاہتے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے کیس میں ایسا ہو چکا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرٹس پر نہ جائیں کیس تین رکنی بینچ ہی سن سکتا ہے، اسلام آباد میں تین رکنی بینچ کیلئے ججز دستیاب نہیں، ہمارے پاس ابھی چھٹیوں میں تیسرا جج نہیں۔ ابھی ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل بھی ہو جائے تو فائدہ نہیں۔ بعد ازاں توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست بینچ کی عدم دستیابی پر فوری سننےکی استدعا مسترد کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…