جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی 5سال کی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) تحریک انصاف کے بانی و سابق چیئرمین عمران خان نے اپنی 5سال کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 ء کو پانچ سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی قدم اٹھایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔عمران خان نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھے پانچ برس کے لیے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، اس درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…