پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی،پاکستانی اسکول نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)پاکستان اسکول نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت لیا۔زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن اسکول کی ہونہار پاکستانی طلبا سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا، پاکستانی اسکول نے گلوبل ہائی اسکول کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

پاکستانی اسکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس نے مقابلے کے دوران کم سے کم پانی سے باغ اگانے کا منصوبہ پیش کیا تھا اور یہ منصوبہ اسکول کی دو طالبات سمعیہ اور کنزا نے پیش کیا تھا۔کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس مظفرآباد میں قائم ہے جو آزاد کشمیر میں 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔صحت، پانی، خوراک، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کی کیٹیگریز میں زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہر گلوبل ہائی اسکول ونر کو فراہم کیے جائیں گے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…