ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبردار، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /راولپنڈی(این این آئی) پی ٹی آئی کے وکیل سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔سینیٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن گئی، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پر اطمینان کا اظہارکیا تھا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے زبانی فیصلہ تحریری فیصلے میں تبدیل کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا، ہم ہفتے کے دن انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔علی ظفر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی اصل پی ٹی آئی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے تاہم عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے، جو نام چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ نام بیرسٹر گوہر کا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین کے لیے میرے نام کی منظوری دی، ہمارا وہی نظریہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے، خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، جب تک خان صاحب باعزت واپس نہیں آجاتے میں ذمہ داری نبھاؤں گا، پی ٹی آئی وہی ہے ہماری جدوجہد بھی وہی ہے جو خان صاحب کی تھی۔قبل ازیں لطیف کھوسہ کا اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کوئی مائنس ون نہیں ہو گا، میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…