ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان حصہ نہیں لیں گے، شیر افضل مروت کی تصدیق

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین عمران خان حصہ نہیں لیں گے۔پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے تصدیق کی کہ قانونی قدغنوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے نااہلی ختم ہونے پر دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور رکن کو منتخب کیا جائے گا، عمران خان نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا، نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین، نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی امور اور فیصلوں کی توثیق خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سزا ختم ہونے پر دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹرگوہرخان کو چیئرمین نامزد کیے جانے کا امکان ہے تاہم بیرسٹر گوہر نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ اس حوالے سے بیرسٹرگوہر نے کہاکہ نیا پارٹی چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کے چیئرمین سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی قانونی قدغن کی وجہ سے انٹراپارٹی الیکشن حصہ نہیں لے رہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…