جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کرلیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق صابر مٹھو کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 23اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے، ان کے خلاف کال اپ نوٹس ان کی تین رہائش گاہوں پربھجوادیا ہے۔ایف آئی اے کے نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ صابر مٹھو کے 19بینک اکائونٹس ہیں جن میں سے14اکائونٹس پاکستانی اور 5غیر ملکی بینکوں میں ہیں، ان اکائونٹس کے ذریعے 5ارب 34کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جن ممالک کا دورہ کیا ان کی تفصیلات، اپنی آف شور اور شیل کمپنیوں کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔ایف آئی اے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اندرون اوربیرون ملک جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں، فارن کرنسی کی خریدوفروخت کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ اور آپ کی فیملی نے جو غیرملکی کرنسی ائیرپورٹس پر ڈکلیئر کی اس کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔نوٹس کے متن کے مطابق ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…