راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے 14ملکوں کی جاری مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس کے دورے میں آرمی چیف کو انڈس شیلڈ مشقوں کے مختلف پہلوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین جدید دور کے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہاکہ کثیر قومی فضائی مشقوں میں مشترکہ مقصد اہمیت رکھتا ہے۔
ایئر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس فضائی جنگجوں کی مہارتوں کو نکھارتا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ بڑے پیمانے پر مشقوں کے کامیاب انعقاد میں ایئرچیف کا کردار قابل فخر رہا ہے، پاک فضائیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور حوصلے کو بھی سراہا۔
انھیں جدید فضائی جنگ کے تصورات، باہمی اشتراک اور تعاون کو فروغ سے آگاہ کیا گیا۔ایئر چیف نے فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آرمی چیف کے تعاون کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف کی جانب سے مشق میں 14ممالک کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا۔جدید فضائی جنگ کیپس منظرمیں مشق مستقبل میں معاون ثابت ہوگی۔اس موقع پر ایئر چیف نے کہاکہ فضائی مشن کی تکمیل میں تمام عناصر شامل ہیں،ایئر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس میں آپریشنل صلاحیت کو اہمیت حاصل ہے۔