منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ جعلی پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دئیے۔افغان شہریوں کو مبینہ پاکستانی شناختی کارڈاور پاسپورٹس کے اجراء کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اسی حوالے سے سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس کی برآمدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جس میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی 15 دنوں میں جعلی پاسپورٹس کے اجراء کے کرداروں اور اس کی روک تھام پرسفارشات دے گی اور کمیٹی سعودی عرب بھیجے جانے پر نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی۔یاد رہے کہ افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کر لیے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…