جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی بیجنگ میں روسی صدر سے اہم ملاقات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کے دارالحکومت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی جہاں ولادی میر پیوٹن نے انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کیلئے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کیلئے روس اقدامات کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس نے غریب ترین افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی کا منصبہ بنایا ہے۔ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان اور روس یکساں موقف رکھتے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلیے بھی دو طرفہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔نگراں وزیراعظم نے ولادی میر پیوٹن سے گفتگو میں کہاکہ بطور سینیٹر دو بار روس کا دورہ کرچکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرنے کا منتظر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…