جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے افغان شہری کی پاکستان سے بے دخلی روک دی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے افغان شہری کی پاکستان سے بے دخلی روک دی جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جب تک یہ وفادار صاحب آپ کے ساتھ وفادار ہیں پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے افغان نژاد ڈنمارک کے شہری کو پی او سی کارڈ جاری کرنے کے کیس کی سماعت کی۔وکیل نادرا نے کہا کہ درخواست گزار نے پی او سی کی توثیق کے لیے درخواست دی تھی، پی اوسی کارڈ ان کو جاری ہوتا ہے جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہو، بھارت یا دشمن ملک سے تعلق رکھنے والے کو کارڈ جاری نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کسی تخریب کاری میں ملوث ہے؟ پی او سی کارڈ کی توثیق کی مخالفت کس بنیاد پر کی گئی ہے؟۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار افغان شہری ہے، اہلخانہ کے نام دیئے گئے۔جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کے خلاف کوئی شواہد ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ درخواست گزار کے بہن بھائی کابل اور لوگر میں رہتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ طورخم اور چمن بارڈر جائیں اور دیکھیں کیا ہے ہو رہا ہے، جس کو دل کرتا ہے پاکستان آنے دیا جاتا ہے جسے چاہے روک دیتے ہیں، یہ پیسوں کا دھندا یہاں کھڑے ہوکر نہ کریں۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بلاوجہ کسی پر شک کرنا انسانی حقوق کے خلاف ہے، درخواست گزار کی بیوی پاکستانی اور ملک میں موجود ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل خود پیش ہوں۔دوران سماعت مداخلت پر عدالت نے درخواست گزار حیات اللہ وفادار کو جھاڑ پلا دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے درخواست گزار کی اہلیہ سے دلچسپ مکالمہ کیا کہ کیا حیات اللہ گھر میں آپ کی بات سنتا ہے؟ ہماری تو نہیں سن رہا جس پر خاتون نے چیف جسٹس کو جواب دیا کہ گھر میں میری بات سنتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جب تک یہ وفادار صاحب آپ کے ساتھ وفادار ہیں ملک میں رہ سکتے ہیں۔بعدازاں عدالت عظمی نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…