ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت، عدالت نے3 مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 3 مقدمات میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے 24 اکتوبر تک تینوں مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیلِ صفائی سلمان صفدر نے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کر دی۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواستیں بحال کی ہیں، تینوں کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا لازمی ہے، آپ نہ سوچیں کہ آپ کے پاس آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اختیار بھی ہے، جب ضمانت دائر ہو جاتی ہے تو میرٹ پر طے کی جاتی ہے۔

سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ آج پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے تو سماعت اگلے روز کے لیے رکھ لیں، ایک وقت تھا یہاں ہجوم ہوتا تھا تب بھی چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوتے تھے، ہیلی کاپٹر، جہاز یا بکتر بند میں لائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنا جیل حکام کی ذمے داری ہے، آپ نے ضمانت کی درخواستیں خارج کیں تو دوسری عدالتوں نے بھی خارج کر دیں۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پیش نہیں ہوتے تھے، عدالت سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ طلب کر لے اس کے بعد فیصلہ کرے، پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی یہاں موجودگی کی وجہ سے 2 مقدمات درج ہوئے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر راجہ نوید سے استفسار کیا کہ کیسز کا ریکارڈ کہاں ہے؟پراسیکیوٹر راجہ نوید نے جواب دیا کہ ابھی ریکارڈ نہیں ہے لیکن پیش کر دیں گے۔جس پر سلمان صفدر نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات والی ہماری بات پراسیکیوشن خود دہرا رہا ہے، پہلے یہ کہتے تھے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوں ورنہ ضمانت خارج کر دی جائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوتے تھے، کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ جج ملزم کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہو۔جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پوچھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ملزم کی عدالت میں موجودگی ضروری ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری ضرور ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی کا مسئلہ ہے تو کل جہاں ہمیں جانا ہے وہیں ضمانت کی درخواستیں سن لیں گے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اگلے روز جیل میں درخواستِ ضمانت سنی جائے۔جس پر جج ابوالحسنات نے وکیل سلمان صفدر سے کہا کہ آپ کو ہر ریلیف ملے گا جو آپ کا حق ہو گا، آپ بہت بڑے چیمبر سے ہیں بغیر کسی تفریق کے کیس چلے گا۔اے ٹی سی جج نے 24 اکتوبر تک تینوں مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں2 اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…