منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان فلسطینی عوام کیلئے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ ان وحشیانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں،پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے،یہاں تک کہ پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی ہے،یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے،میں اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتا ہوں کہ وہ ان وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں اور فلسطین میں مزید بربادی اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری طبی امداد، خوراک اور دیگر سامان فوری طور پر روانہ کریں ۔پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…