منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لیے تو کاٹ رہا ہوں، پرویزالٰہی کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کااعلان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک بار پھر تحریک انصاف نہ چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، فوڈ پوائزنگ ہو گئی ہے۔پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ سنا ہے آپ کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے، کیا ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز مانگی گئی ہیں؟اْنہوں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا، جج صاحب آئے تھے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر دیوار گروا دی۔

پرویز الہٰی نے بتایا کہ البتہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا تو فوڈ پوائزننگ ہو گئی ہے، کھانا اچھا نہ ہونے کی وجہ سے صحت اچھی نہیں ہے تو ابھی بہت مشکل سے یہاں پہنچا ہوں۔صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے یا چھوڑ دیں گے؟پرویز الہٰی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لیے تو کاٹ رہا ہوں۔صحافی نے ایک سوال اور پوچھا کہ نواز شریف قید تھے تو مونس الہٰی کہتے تھے کہ بیٹے انہیں پوچھنے نہیں جاتے، اب آپ مشکل میں ہیں تو آپ کے بیٹے کیوں نہیں آ رہے؟اس سوال پر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ مجھے کوئی مشکل نہیں، ٹھیک ہوں خدا کا شکر ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…