جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 70 تولہ سونا کمیٹی کے کیس میں ریماکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گیی ہے، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ میں 70 تولہ سونا کمیٹی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے غیر معیاری تفتیش پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ادارے کی عزت ہونی چاہیے، پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔عدالت میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا کہ 10 گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ گرفتار سنار نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا؟مدعی کی جانب سے بتایا گیا کہ کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتا ہے؟ اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے، اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کے لیے ہی پوچھے گا، کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی اور تفتیش اہلِ خانہ سے ہوئی۔سپریم کورٹ نے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی اور ضمانت کے لیے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…