لاہور( این این آئی)حافظ آباد سے تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر شعیب حیات تارڑ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔شعیب حیات تارڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان، چوہدری ظہیر الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبد العلیم خان نے شعیب حیات تارڑ کو شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک اور عوام کے لئے جدوجہد کرنی ہے ، ان شا اللہ جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔