اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست اعتراضات کے ساتھ 9 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے ۔
سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا اسلام آباد ہائیکورٹ کیںڈائری برانچ نے درخواست پر 3 اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔رجسٹرار آفس کا پہلا اعتراض ہے کہ ایک درخواست میں دو قسم کی استدعا کیسے کی جا سکتی ہے۔دوسرا اعتراض یہ ہے کہ پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہو چکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا تیسرا اعتراض یہ ہے کہ سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف مانگا نہیں اب کیسے مانگ سکتے ہیں۔