جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، علی محمد خان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، شوکت ترین سیاست کیلئے کبھی ملک کا نقصان نہیں کریں گے ، عمران کے ساتھ جو ہو رہا وہ انصاف کا قتل ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو ہماری سیاست نہ ہوتی ،ہم نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار نے انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چند لوگوں کے نام لئے ہیں لیکن میں نے کبھی ان لوگوں کو اداروں کے خلاف بات کرتے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ عدم ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے میرا کیس ختم کر دیا اور میں نے جیل کی عید دیکھی، قیدیوں کے افسردہ چہرے بھی دیکھے، میں کہتا ہوں کوئی دشمن بھی جیل نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے کہا ان سے زیادہ اس ملک کو فوج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9مئی کے واقعات کی بھی مذمت کی اور تنصیبات پر حملہ کرنے والوں سے علیحدگی اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین سیاست کیلئے کبھی ملک کا نقصان نہیں کریں گے بلکہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے مل کر ملک کو ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، کیا چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے کبھی کوئی غداری کر سکتا ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے وہ بہت بڑا مجرم ہو اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے انصاف کا قتل سمجھتا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…