اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد، کوئٹہ سے 700 سے زائد ‘غیر قانونی’ مقیم غیر ملکی شہری گرفتار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان سے جانے کے لیے یک نومبر کی ڈیڈلائن دینے کے ایک روز بعد پولیس نے اسلام آباد اور کوئٹہ سے 700 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے پر گرفتار کر لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 1126 افراد کی جانچ کی گئی، 503 افراد کے پاس کسی قسم کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق 623 افراد کو منظور شدہ شناختی دستاویزات پیش کرنے پر رہا کیا گیا، اس تمام عمل کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جرائم پیشہ عناصر کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں ہے۔دوسری طرف، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا کہ کوئٹہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 200 سے زائد افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گرفتاریاں صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں سے کی گئی ہیں۔

حمزہ شفاقت نے کہا کہ کوئٹہ میں قائم غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ایسی 11 عمارتیں پہلے ہی سیل کر دی گئی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسے ایک ہزار سے زائد غیر قانونی رہائشی اور تجارتی کمپلیکس ہیں، جن کے سبب قدرتی آفات کا خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں 20 ہزار سے زائد رکشے چل رہے ہیں جبکہ صرف 8 ہزار رجسٹرڈ ہیں، حکام نے غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، مزید یہ کہ کوئٹہ میں 18 سڑکوں کو یک طرفہ سڑکوں میں تبدیل کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے رکاوٹیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…