جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، اسٹیٹ بینک کی بینک ڈپازٹس سے متعلق ڈپٹی گورنر کے بیان پر وضاحت

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے بینک ڈپازٹس سے متعلق ڈپٹی گورنر کے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، مضبوط فریم ورک کے ماتحت پاکستان میں بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں کہا تھا کہ بینک دوالیہ ہونے پر بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقم محفوظ ہوتی ہے تاہم اب مرکزی بینک نے ڈپٹی گورنر کے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، مضبوط فریم ورک کے ماتحت پاکستان میں بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہاکہ پاکستان کے بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہے، بینکاری نظام کے منافع میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی لیے بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے، ہر ڈپازٹر کو 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے، کسی بینک کی ناکامی پرڈی پی سی سے بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹرزکو دستیاب ہوتی ہے جب کہ ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…